لاہور قلندرز کو شاہین کی قیادت میں 11میچز میں 10بار شکست کا سامنا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور قلندرز کو شاہین کی زیر قیادت 11میچز میں سے 10میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث شائقین مایوس ہوگئے ۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے ابتدائی 6 میچز میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔

رواں برس قومی ٹیم اور لاہور قلندرز کی قیادت کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے 11 میچز میں قیادت کے فرائض سرانجام دیئے تاہم 10 مقابلوں میں شکست جبکہ ایک میں فتح نصیب ہوئی۔
شاہین کی کپتانی میں واحد فتح کیویز کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں آئی تھی، جو 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا تھا۔
گزشتہ روز ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد قلندرز کو 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی اور یوں شاہین الیون کا پی ایس ایل میں پلے آف مرحلے تک رسائی تقریباً ناممکن ہوچکی ہے۔

#lahoreqalandars#PakTurkNews#pakvsnz#psl#psl9#shaheenshahafridi#t20