طورخم بارڈر پر گاڑیوں پر پہاڑی تودہ گر گیا ،ہلاکتوں کا خدشہ

 

خیبر(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر طورخم سرحد کے قریب گاڑیوں پرپہاڑی تودہ گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ضلع خیبر طور خم سرحد کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ کنٹینرز پر گر گیا۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد افراد کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ حادثے کے فوری بعد ملبے ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ گاڑیوں کا عملہ گاڑیوں میں پھنس گیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
پولیس کے مطابق پہاڑی تودہ گرتے وقت مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے لہٰذا آگ پر قابو پانے کیلیے سر توڑ کوشش جاری ہے۔

#afghisnistan#khyber#khyberpk#mountain#PakTurkNews#tourkhamborder