لاہور(پاک ترک نیوز) ایل ڈی اے نے لاہور میں 80 سے زائد عمارتیں سیل کر دیں۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور میں غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف آپریشن جاری رکھا۔ایل ڈی اے کی ٹیموں نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں 80 سے زائد عمارتوں کو غیر قانونی کمرشل استعمال پر سیل کر دیا۔ سیل کیے گئے احاطے میں نجی اسکول، پراپرٹی ڈیلر، لیبارٹری، اسٹورز اور دفاتر شامل ہیں۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق آپریشن سے قبل ان عمارتوں کے مالکان کو متعدد نوٹس بھیجے گئے تھے۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ II اظہر علی نے آپریشن کی نگرانی کی جو انفورسمنٹ ٹیموں اور پولیس کی مدد سے کی گئی۔
ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق نے لاہور میں بلڈنگ اینڈ پارکنگ بائی لاز کی خلاف ورزی، تجاوزات اور غیر قانونی کمرشل استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔