لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
چیف انجینئرز نے تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے دوسرے روز 987 ڈیفالٹرز سے21.26ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت کے ساتھ125ڈیڈڈیفالٹرز سے 2.42ملین اورایسٹرن سرکل میں 145 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.39 ملین کی ریکوری کی۔دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 108 ڈیفالٹرزسے6.48ملین اور ساؤتھ سرکل میں 82ڈیفالٹرز سے3.23ملین کی ریکوری کی۔
اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 99ڈیفالٹرزسے 0.39ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 115ڈیفالٹرز سے0.90ملین کی ریکوری کی۔
منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 135ڈیفالٹرز سے0.74ملین جبکہ قصور سرکل میں 178ڈیفالٹرزسے2.71ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔