انٹربینک میں ڈالر280 روپے سے کم ،اوپن مارکیٹ میں بھی سستا

کراچی(پاک ترک نیوز) ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 07 پیسے کمی سے 279 روپے 43 پیسے پر آئی، تاہم بعد میں تنزلی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک ڈالر کی قدر ایک روپے 17 پیسے کی کمی سے 279 روپے 33 پیسے کی سطح پر آ گئی۔
گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بدھ کے روز ایک روپے کم ہوکر 279 روپے ہو گئی جب کہ گزشتہ روز ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 280 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان ہے۔ مارکیٹ کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس میں 125 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 48265 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 221 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 48362 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

#currency#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollar