لیلیٰ علیوف کا باکو میں بزرگ اور معذور افراد کے سنٹر کا دورہ

باکو(پاک ترک نیوز) حیدر علیوف فاؤنڈیشن کی نائب صدر اور IDEA پبلک ایسوسی ایشن کی بانی اور سربراہ لیلیٰ علیوف نے باکو کے علاقے بلگاہ میں بزرگ اور معذور افراد کے سنٹر کا دورہ کیا۔
لیلیٰ علیوف بزرگوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔ ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کھانا بھی کھایا۔ لیلیٰ علیوف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔

#aamirdogar#Azarbaijan#centre#disabled#pakturknwesBaku