اسلام آباد(پاک ترک نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا۔
لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر عوام کو اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں تھانہ رمنا پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا۔
لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب پر ایف آئی آر مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔