ایل این جی ریفرنس واپس: شاہد خاقان سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا جس پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، شاہد خاقان عباسی وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کی طرف سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر مقبول نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔
عدالت نے نیب کی ریفرنس والپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کو ایل این جی ریفرنس میں بری کر دیا۔
یاد رہے کہ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا اور نیب نے ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔

#lngrefrence#nab#PakTurkNews#shahidkhahqanabbasicourtLNG