لاہور سمیت 8 اضلاع میں ایئر انڈیکس بہتر ہونے پر لاک ڈاؤن ختم

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران پنجاب حکومت نے ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہونے پر لاہور سمیت 8اضلاع میں لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ختم، ہفتہ کے روز بازار، مارکیٹیں کھلیں گی۔
اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایئر انڈیکس میں بہتری کے باعث محکمہ ماحولیات پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ سموگ سے متعلق حالیہ پابندیاں ہفتہ کو اٹھالی جائیں گی، ریسٹورانٹس شام 6 بجے کے بعد دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے۔

#airqualityindex#Lahore#PakTurkNews#punjab#rain#schools#smog