پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کافی دیر تک جاری رہی، مغل پورہ، سمن آباد، راج گڑھ، مصطفیٰ آباد، نیلا گنبد، کوئنز روڈ، شاد باغ، جلو پارک، محمود بوٹی، گڑھی شاہو، قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ سمیت دیگر مقامات پر جم کر بادل برسے، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹنے سے درجہ حرارت 23 ڈگری تک پہنچ گیا۔
بارش کے باعث لاہور کے متعدد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، گڑھی شاہو، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، گلشن راوی سمیت کئی علاقے بارش کے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہو گیا، متعدد علاقے بجلی سے محروم ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
صفدر آباد، کاہنہ، مریدکے، سانگلہ ہل، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، کامونکی، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور پسرور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، آج اور کل بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

 

#hevayrain#Lahore#PakTurkNews#rain#weather