لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب باعزت بری

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کے خلاف اکسانے کے کیس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظرِثانی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کرتے ہوئے فوری طور پر رہائی کا حکم دے دیا۔پراسیکیوٹر کی جانب سے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے سماعت کی، دورانِ سماعت امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق نے دلائل دیئے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کچھ دیر بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے امجد شعیب کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو 27 فروری کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا ان پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔

 

#amjadshoib#islamabad#PakTurkNewscourt