میجر (ر) عادل راجہ کو 14 ، کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید ، رینک ضبط کر لئے گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو قید کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکپاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی اور رینک بھی ضبط کر لئے گئے۔

۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

 

#ispr#patkurknews#rajaadil#rawalpindi#razahaider