ملائیشیا کی چپ انڈسٹری روس پر امریکی پابندیوں کی زد میں آ گئی

کوالالمپور (پاک ترک نیوز) ملائیشیا کی چپ انڈسٹری روس پر امریکی پابندیوں کی زد میں آ گئی ہے ۔
امریکہ کی جانب سے یوکرین جنگ میں روس پر پابندیوں کے باعث ملائیشیا کی اربوڈ ڈالر کی انڈسٹری کو مشکلات سے دو چار کردیا ہے ۔
ملائیشیا کی سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی Jatronics SDN BHD ان تقریباً 300 اداروں میں شامل ہے جن پر واشنگٹن نے گزشتہ ماہ روس کے فوجی سپلائرز سے مبینہ روابط پر امریکی پابندیاں عائد کی تھیں۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مقیم Jatronics پر الزام ہے کہ اس نے روس کو الیکٹرانک پارٹس اور پرزے بھیجے جن کی ماسکو کو تنازعہ کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

#chip#malaysia#pakturknes#PakTurkNews#ukraine#warAmericaindustryrussia