بابراعظم ،محمد رضوان ،افتخار سمیت کئی کرکٹرز رواں برس حج ادا کریں گے

 

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ،افتخار احمد سمیت کئی کرکٹرز رواں برس حج ادا کریں گے۔
کپتان بابر اعظم والدہ کے ہمراہ اگلے ماہ جون کے دوسرے ہفتے حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔بابر اعظم کے علاوہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ،افتخار احمد ، فخر زمان اور فہیم اشرف بھی رواں سال حج کریں گے۔
سابق کپتان انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے مارچ میں بتایا تھا کہ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں بابر اعظم، حارث رؤف اور افتخار احمد عمرہ ادا کرچکے ہیں۔

#babarazam#crickter#fakharzaman#fakharzamn#iftkharahmed#muhammahrizwan#PakTurkNews#pcbHajjUmrah