مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں۔
مریم نواز سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 739 سے جدہ روانہ ہوئیں جبکہ ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور بیٹے کے علاوہ فیملی کے دیگر افراد بھی سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گی ۔مریم نواز قیام کے دوران اپنے والد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی جو لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے اور وہ شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی دورہ سعودی عرب متوقع ہے جبکہ ان کے اہلخانہ پہلے ہی جدہ میں موجود ہیں۔مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سعودی عرب میں سرجوڑ کر بیٹھے گی اور اہم ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

#iryadh#maryamnawaz#miannawazsharif#PakTurkNews#primeminister#saudiarabia#shahabazsharifHajjUmrah