قوم کی تقدیر بدلنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وعدہ ہے کہ قوم کی تقدیر بدلنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب صدر نے لندن سے ساڑھے تین ماہ بعد واپسی پر استقبال کیلئے آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قوم کی تقدیر بدلنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ اور میرے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے ۔ میاں نواز شریف آپ کی محبت میں واپس آئیں گے ۔
ان کا کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں میرا استقبال کرنے پر آپ کا شکریہ ۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ تھا کہ میرے لوگوں میں جائو تو میرا سلام کہنا ۔

#Lahore#lahoreaiprort#maryamnawaz#nawazsharif#PakTurkNews#pmln