مریم نواز کل پاکستان پہنچیں گی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سعودی عرب سے کل واپس پاکستان پہنچ جائیں گی۔مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئی تھیں۔
مریم نواز نے سعودی عرب میں اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی۔
یاد رہے کہ مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں، مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

#Lahore#maryamanawaz#nawazsharif#PakTurkNews#pmln#saudiarabiaUmrahVote