لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مجموعی سیاسی، امن و امان سمیت معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان ملاقات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے۔
وزیراعظم نے بجٹ تفصیلات سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جبکہ سربراہ پی ڈی ایم نے شہباز شریف کو عوامی ریلیف کے اقدامات بارے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر پہنچے اور ان کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔مولانا فضل الرحمان نے سردار محمود صادق کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔