لاہور(پاک ترک نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد کی۔عدالت نے ملزمان کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ اور شاد مان پولیس نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔