راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان نے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
یاد رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔