انقرہ (پاک ترک نیوز) معرترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولوش عثمان کے ہدایتکار مہمت بوزداغ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے بعد پاکستان جانے کا ارادہ ہے ۔ پاکستان کو بہت مس کر رہا ہوں ۔
مہمت بزداغ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو بہت مس کررہا ہوں، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کئی بار دعوت دی ہے۔‘کورولوش عثمان’ کے ہدایتکار مہمت بوزداغ نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ پر بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ترک ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے کے بعد یونیورسٹیوں کا دورہ کروں گا، پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر مغل حکمران بابر سے متعلق ڈرامہ سیریز بنانے کے خواہاں ہیں، اگر پاکستان میں ہمیں کوئی سرمایہ کاری کرنے والا مل جائے تو بابر پر کام ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آرٹ میں بھی پاکستان کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کام کرنے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ مہمت بوزداغ نے پاکستان کی تاریخ سے متعلق دیگر پراجیکٹ میں بھی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔