یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی کھل کر مذمت کریں۔ روس

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس نےیورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی عوامی سطح پر مذمت کریں اور مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں اور مجرموں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں۔
روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنٹینا ماتویینکو نے ہفتے کے روز اپنےسماجی میڈیاچینل پر کہا ہے کہ روسی سینیٹرز یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بنیاد پرست انتہاپسندوں کے اقدامات کی عوامی سطح پر مذمت کریں جو مذہبی عدم برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔اور مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے نمائندوں کی مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں اور ان اشتعال انگیزیوں کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔
ماتویینکو نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی مکمل حمایت کرتی ہیں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کو بربریت اور غیر انسانی فعل سمجھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ روس ایک منفرد ملک ہے جہاں مختلف قومیتوں اور مذاہب کے لوگ صدیوں سے پرامن اور ایک دوسرے کے لیے احترام کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ اسپیکر کے مطابق قرآن کی بے حرمتی سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ روس کے تمام مذاہب کے نمائندوں کو بھی صدمہ پہنچا ہے۔

#europeunion#masscow#PakTurkNews#quran-e-pakEuroperussia