برسلز(پاک ترک نیوز)
یورپی یونینکے ٹیک فرموں کے لیے سخت قوانین کو لاگو کرنے اور صارفین کے لیے مسابقتی خدمات کوا آسان بنانے کے لئے بنائے گئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) کے تحت قائم کردہ "گیٹ کیپر” اسٹیٹس کے خلاف اپیل کرنے میںٹک ٹاک بھی میٹا کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔
میٹا نے اپنے میسنجر اور مارکیٹ پلیس پلیٹ فارمز کے لیے "گیٹ کیپر” کےکردار کو چیلنج کیا ہے لیکن فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے اسٹیٹس کے خلاف اپیل نہیں کی۔
ستمبر میں یورپی یونین نے 22 "گیٹ کیپر” خدمات کو نامزد کیا تھا جو چھ ٹیک کمپنیوں کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔ جن میں مائیکرو سافٹ، ایپل، گوگل، ایمزون، میٹا، ٹک ٹاک،اور بائٹ ڈانس شامل ہیں۔
اگرچہ مائیکروسافٹ، گوگل اور ایمیزون نے ان قواعد کو چیلنج نہیں کیا۔ ایپل نے ابھی تک اپنے منصوبے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔تاہم 16 نومبر اپیل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ جبکہ ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ یورپی اکنامک ایریا (ای ای اے) میں سالانہ 7.5 بلین یورو کی آمدنی کے قانون کی حد کو پورا نہیں کرتی ہے۔
DMA کے تحت، 45 ملین سے زیادہ ماہانہ فعال صارفین اور 75 بلین یورو کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن والی کمپنیاں ایک بنیادی پلیٹ فارم سروس فراہم کرنے والا گیٹ کیپر سمجھی جاتی ہیں۔