پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے خاندانوں کے افراد اور حاضر سروس فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا۔
تقریب کے دوران پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے، وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کے اعزازات خاندان کے افراد نے وصول کئے، سعودی عرب، بحرین اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کو بھی اعزازات دیئے گئے۔
تقریب میں سعودی عرب، بحرین اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کو بھی اُن کی شاندار خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔
پاک فوج کی تاریخ شہدا کی قربانیوں کی لازوال داستان سے بھری پڑی ہے، یوم پاکستان کی مناسبت سے شہداء کو اعزازات سے نوازا گیا، میجر شجاعت حسین شہید، کیپٹن محمد بلال شہید، کیپٹن فہیم عباس شہید کا اعزاز اُن کی بیوہ نے وصول کیا جبکہ سپاہی محمد وقاص کا اعزاز اُن کی والدہ نے وصول کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس افسران کو بھی اُن کی خدمات پراعزازات سے نوازا۔
تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

#airforce#drariflalvi#islamabad#paf#pakistannavy#PakTurkNews#presidentofpakistanArmyPresident