لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے مصباح الحقن کو کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ۔
کمیٹی میں مصباح الحق کے ساتھ انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں ۔کمیٹی کے پاس اپنی ضرورت کے مطابق اضافی کرکٹ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار بھی ہوگا، یہ کمیٹی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو مستقل بنیادوں پر رپورٹ کرے گی۔
کمیٹی کرکٹ سے متعلقہ معاملات پر سفارشات تیار کرے گی جن میں قومی سلیکشن کمیٹیوں کی تقرری، قومی ٹیم کے کوچز کی تعیناتی، کرکٹرز کے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس اور ان کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔
ڈومیسٹک سٹرکچر کے معاملات، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز کے معاملے میں بھی کمیٹی کی مشاورت شامل ہوگی، امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی دیکھ بھال اور ترقی کے منصوبوں کا پلان بھی تیار کرے گی۔