اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مستحکم کر دیا۔
موڈیز کے مطابق بینکنگ کی آؤٹ لک پہلے منفی تھی، بینکنگ کے اچھے منافع کی وجہ سے آؤٹ لک مستحکم کی گئی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی ، معاشی چیلنجز، سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی، پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہو رہا ہے۔
موڈیز کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو دو فیصد رہنے کی توقع ہے، مہنگائی کی شرح اس مالی سال میں 23 فی صد رہنے کا امکان ہے، پچھلے مالی سال مہنگائی کی شرح 29 فیصد تھی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق بینکنگ سیکٹر کا منافع آئندہ سال شرح سود، بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہو سکتا ہے، پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی، ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔