پشاور(پاک ترک نیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے بشام خودکش حملے میں ملوث 10سے زائد دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کرلیے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث نیٹ ورک کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے اور خودکش حملہ آورکاتعلق افغانستان سے ہے۔بارودسےبھری گاڑی چمن کےراستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچائی گئی تھی،گاڑی شانگلہ کےقریب پٹرول پمپ پر 10دن کھڑی رہی، گاڑی10دن تک 500روپے فی دن کرائے پر پارک کی گئی تھی،گاڑی کونان کسٹم پیڈگاڑیوں کے سمگلرکےذریعے چکدرہ پہنچایا گیا۔
خودکش حملے کے روز گاڑی کو دھماکے والی جگہ پہنچایا گیا، گاڑی کو چمن سے چکدرہ پہنچانے والا ایک سہولت کار بلوچستان سےگرفتار کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہےکہ حملےکا ماسٹر مائنڈ بلال داسو ڈیم حملے میں بھی ملوث اور مطلوب ہے۔