بھارتی میں 100سے زائد علیحدگی پسند سکھوں کو گرفتار کرلیا گیا

 

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت میں سکھ علیحدگی پسند کی تلاش میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
بھارت میں ایک سخت گیر سکھ مبلغ کی تلاش تیسرے روز میں داخل ہو چکی ہے ۔حکام نے پوری ریاست پنجاب میں موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا ہے اور اس کے 100 سے زائد حامیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
30 سالہ امرت پال سنگھ حالیہ مہینوں میں ایک الگ سکھ وطن خالصتان کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے اور تقریباً 30 ملین افراد کی مغربی ریاست کے دیہی علاقوں میں ریلیوں میں سکھ مذہب کی اپنی سخت گیر تقاریر کے باعث کمیونٹی میں کافی مشہور ہیں ۔
گزشتہ ماہ امرت سنگھ پال اور اس کے حامیوں نے، تلواروں، چاقوؤں اور بندوقوں سے لیس، ایک پولیس سٹیشن پر چھاپہ مارا جب ان کے ایک ساتھی کو مبینہ حملہ اور اغوا کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن پربھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سکھ نوجوانوں کو بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا پرچم لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران ہاتھوں میں خالصتان کا پرچم اٹھائے نوجوان بھارت کے خلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔بھارتی سفارتی اہلکار کی بھارت کا جھنڈا اتارنے اور خالصتان کا پرچم لہرانے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

 

#attack#paktrknews#protest#sikh#Sikhseparatistindia