ایف بی آر کی ہدایات پر نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد موبائل سمز بند

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) فیڈرل بیورو آف ریونیو ہدایات پر نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد سمز بند کردی گئی ہیں۔
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ موبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں اور 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔
نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے اور حکومت کے فیصلے پر ہر حال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف بی آر حکام نے بتایا تھا کہ نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمیں بند کردی گئی ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے واضح کیا کہ تھا کہ عدالت نے سمز بند کرنے پر حکم امتناع نہیں دیا حکومت کا یہ آرڈر اب بھی برقرار ہے۔

#block#islamabad#PakTurkNews#simsFBR