وزراء کے غیر ملکی دوروں پر ساڑھے 8 کروڑ سے زائد خرچ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کے پہلے نو ماہ کے دوران وفاقی وزراکی جانب سے کئے گئے غیر ملکی دوروں پر ساڑھے 8کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ۔
22 وزراء نے 93 غیر ملکی دورے کیے جن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 18 دوروں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔وزرا کے غیر ملکی دوروں پر پہلے 9 ماہ میں ساڑھے 8 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ بیرون ملک دورے کرنے والوں میں بلاول بھٹو کا پہلا نمبر ہے انہوں نے 3 امریکا، 3 یو اے ای سمیت دیگر ممالک کے 18دورے کئے ۔
اس فہرست میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ انہوں نے کُل 11 غیر ملکی دورے کیے جن میں یو اے ای، امریکا، چین، سعودی عرب، فرانس اور قطر شامل ہیں۔ ان دوروں پر 1 کروڑ 26 لاکھ خرچ ہوئے۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے 9 ماہ کے اندر 7 غیر ملکی دورے کیے جن پر 82 لاکھ 87 ہزار کا خرچا ہوا۔ وفاقی وزیر کامرس نوید قمر کے 7 غیر ملکی دوروں پر 98 لاکھ 24 ہزار خرچ کیے گئے۔
شہباز کابینہ کے دیگر وزراء کی بات کی جائے تو وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے اس عرصے میں 4 غیر ملکی دورے کیے، ان دوروں پر 70 لاکھ 36 ہزار کا خرچا آیا۔ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کے امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے دوروں پر 77 لاکھ 56 ہزار کے اخراجات آئے۔

#bilawalbhuttozardari#hinarabbanikhan#islamabad#PakTurkNews