پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی

 

لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ 8کے دلچسپ مقابلے جاری ہے ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا کامران اکمل کا ریکارڈ برابر کردیا ۔
فخر زمان نے 67اننگز میں اب تک 89چھکے لگائے ہیں ۔کامران اکمل نے 74اننگز میں 89چھکے لگائے گئے تھے۔

میگا ایونٹ میں چھکا لگانے والوں میں تیسرے بلے باز کا نام آصف علی ہے انہوں نے اب تک 60اننگز میں 86چھکے لگائے ہیں ۔اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹس کا نام آتا ہے جنہوں نے 46اننگز میں 81چھکے رسید کئے تھے ۔ قومی آل رائونڈر شعیب ملک 74اننگز میں 77چھکے لگا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔
چھٹے نمبر پر شرجیل خان موجود ہیں جو 47اننگز میں 73چھکے رسید کر چکے ہیں ۔محمد حفیظ 71اننگز میں اب تک 64بارگیند کو میدان بدر کر کے ساتویں نمبر پر ہیں ۔آٹھویں نمبر پر رولی روسو کا نام آتا ہیں انہوں نے 64اننگز میں 62چھکے رسید کئے ہیں ۔ نویں نمبر پر عمر اکمل موجود ہیں جنہوں نے 37اننگز کھیل کر 52چھکے لگائے ہیں ۔اس فہرست میں دسویں نمبرپر کولن منرو کا نام آتا ہے جنہوں نے 30اننگز میں 50بار گیند کو میدان بدر کیا ہے ۔

#colinmunro#fakharzaman#kamranakmal#Lahore#lahoreqalandars#mostsiexes#PakTurkNews#psl#psl8#shoaibmalik#umarakmal