مراد راس کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق صوبائی وزیر مراد راس نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر مراد راس نے کہا ہے کہ پارٹی کی 9 مئی والی سیاست سے اتفاق نہیں کرتے، ہم پی ٹی آئی اور عمران خان سے اپنے راستے جدا کرتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد راس نے کہا کہ آج کا دن سوچ بھی نہیں سکتا کتننا مشکل دن ہے، کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اداروں سے لڑائی ہو، اختلافات ہوتے ہیں لیکن انہیں بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے، یہ ملک سب کا ہے، لڑائی سے معاملات حل نہیں ہوتے، عام آدمی کو بہتر کرنا ہے لڑائی سے تو بہتری نہیں آسکتی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جب لاہور شفٹ ہوئے تو جو مشیر ان کے ساتھ جڑ گئے یہ سب اس کا نتیجہ ہے، مشیروں نے ہمیں کس جگہ لا کر کھڑا کردیا، عمران خان کے مشیر حالات یہاں تک لے کر آئے ہیں، نو مئی کے واقعے کی جتنی مذمت کریں کم ہے، ہمارا ملک ہے ملک کی چیزوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے کشتیاں جلا کر واپس آیا تھا، 2013ء میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، 2018ء میں اسی حلقے سے دوبارہ الیکشن جیتا، 15 سال تحریک انصاف میں دل سے جدوجہد کی، پارٹی کیلئے جو کر سکا وہ کیا، ہم جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا مل کر بیٹھیں، جو سمجھتے ہیں ملک نے آگے چلنا ہے سب آئیں اور مل کر بیٹھیں، نو مئی کا واقعہ ہونا چاہیے تھا نہ ہی یہ پلان میں تھا، ہم نے کبھی ایسی سیاست نہیں کی تھی، سمجھ سے باہر ہے یہ سب کیسے ہوا۔

 

@imrankhan#chairmanpti#Lahore#muradraas#PakTurkNews#pti