ڈیووس(پاک ترک نیوز)
ارب پتی ایلون مسک ڈیووس عالمی اقتصادی فورم سوئٹزرلینڈ میں بزنس ایگزیکٹوز، عالمی رہنماؤں اور ثقافتی رجحان سازوں کی سالانہ میٹنگ کے لیے مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھے۔
یہ وضاحت عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے گذشتہ روز اپنی سماجی ویب سائٹ پر مسک کی جانب سے ورلڈ اکنامک فورم کے دعوت نامہ کو مسترد کرنے کے بارے میں پیغام کے جواب میں جاری کی گئی ہے۔
یورپی یونین کے سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین سے لے کر اداکار ادریس ایلبا تک کے نامور لوگ اس ہفتے الپائن ٹاؤن میں جنگ سے لے کر موسمیاتی تبدیلی اور سلامتی پر ٹیکنالوجی کے اثرات تک کے عالمی مسائل کے بارے میں بات کرنے کے لیے جمع ہیں۔مسک وہاں نہیںحالانکہ اس کا کہنا ہے کہ اسے مدعو کیا گیا تھا۔
فورم کے ترجمان یان زوف نے منگل کی شب اس با ت کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ آخری بار جب ٹیسلا کے سی ای او کو دعوت دی گئی تھی وہ رواں سال یا حال ہی میں نہیںبلکہ 2015 میںدی گئی تھی۔
یاد رہے کہ مسک نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ڈیووس کے دعوت نامے کو مسترد کرنے کی میری وجہ یہ نہیں تھی کہ میں سمجھتا تھا کہ وہ شیطانی سازشوں میں مصروف ہیں۔ بلکہ اس لیے کہ یہ بورنگ لگ رہا تھا۔