نیب ترامیم کیس: بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دے دی۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب اور وکیل پنجاب حکومت دونوں نے کہا کہ اس کیس میں ہم وفاقی حکومت کے دلائل کو ہی اپنائیں گے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے کہا کہ ہم نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ نیب کی پولیٹیکل انجئیرنگ میں ملوث ہونے سے متعلق ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیشی کی درخواست کی ہے، اگر وہ بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونا چاہیں تو ہو سکتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر دلائل دینا چاہیں تو ویڈیو لنک کے زریعے دلائل دے سکتے ہیں، پرسوں تک ویڈیو لنک کے زریعے دلائل دینے کا بندوبست کیا جائے، ہم عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہیں۔

@imrankhan#chairmanpti#founderpti#nab#PakTurkNews#pti#supremecourt