نیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کر دیئے

لاہور(پاک ترک نیوز) نیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجد اثاثے بحال کردیئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے نجی بینکوں میں اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے لئے بھی بینک انتظامیہ کو خط لکھا دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے بنک اکاونٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بنک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیب کو دوبارہ خط کی تصدیق پر ایک گھر کی سپرداری کروا دی ہے، نیب کے حکم پراسحاق ڈار کے اکاونٹس کی بحالی بارے مراسلہ بھیجا ہے۔

#frozen#ishaqdar#islamabad#Lahore#nab#PakTurkNews