نیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو آج طلب کرلیا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) نیب راولپنڈی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو آج طلب کر لیا۔
نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین کو آج 11 بجے نیب راولپنڈی دفتر طلب کیا ہے۔
سابق وزیراعظم کو نیب سوالنامے کے تمام سوالات کے جواب لانے کے ساتھ کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
نیب نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی آج طلب کیا ہے۔
نیب نے سابق خاتون اول کو بطور گواہ نوٹسزجاری کیے، نیب کی جانب سے عدالت میں بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی گرفتاری نہیں چاہیے۔
سابق خاتون اول سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات رجسٹریشن اور ایچ ای سی سے رجسٹریشن سمیت ملنے والے عطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئیں ہیں۔

@imrankhan#chairmanpti#islamabad#nab#PakTurkNews#pti#rawlapindiPakistan