لاہور(پاک ترک نیوز) نان بائی ایسوسی ایشن نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے مطالبات پر خاموشی ہے، ایک ماہ انتظار کر لیا مزید انتظار نہیں کریں گے، کل سے پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔
صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے، سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے۔نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔