لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے شادی پر خاموشی توڑ دی۔
قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے شادی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کا سوال ان کے والد سے کیا جائے، وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا۔
قومی پیسر نے مزید بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی انجری کا شکار ہونے کے باعث ہمت ہار گیا تھا، فاسٹ باؤلر کیلئے انجری سے کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، والدہ کی حوصلہ افزائی اور اللہ کے کرم سے دوبارہ کم بیک کیا۔
قومی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک اور افغانستان کے خلاف چھکے مارنا یہ دو ایسے مواقع تھے جن سے مجھے شہرت ملی۔