قومی فاسٹ بائولر حارث رئوف کا نکاح ہو گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف کا نکاح ہو گیا ۔قومی فاسٹ بائولر حارث رؤف کا نکاح مَظِنَّہ مسعود کے ساتھ ہوا، مَظِنَّہ مسعود اسلام آباد کی رہائشی ہیں۔
نکاح کی تقریب میں حارث رؤف کے عزیز و اقارب سمیت شاہین شاہ آفریدی بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر قومی کرکٹر فخر زمان نے حارث رئوف کو شادی کی مبارکباد دی اور کہا ہے کہ آپ بہت برے طریقے سے پھنس گئے ہو، جیسے ہو ویسے رہنا، بھابی کے سامنے زیادہ بڑی بڑی نہ مارنا، اللہ آپ کو ہمت دے کہ آپ شادی کے بعد کی مشکلات سہہ سکو، میں شادی شدہ ہونے کے ناطے آپ کو نصیحت کرسکتا۔

#fastbowler#harisrauf#islamabad#nikkah#PakTurkNews