قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مقدس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں، حج کی ادائیگی کے باعث پی سی بی نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹڑیننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔
ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبوی کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے اپنے عرب مداح کے ہمراہ تصویر کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹر بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر رضوان سمیت پاکستانی عازمین کی بڑی تعداد حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ رہی ہے، مذہبی امور کے وزیر مفتی عبدالشکور نے بتایا تھا کہ کُل ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

#babarazam#madainamunawara#makkahmukaram#makkahmukarama#PakTurkNews#saudiarabiaHajjUmrah