نیٹو سربراہ کا ترکیہ کو سویڈن کی نیٹو شمولیت کو ویٹو نہ کرنے پر زور

استنبول (پاک ترک نیوز) نیٹو سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے ترکیہ پر زور دیا ہے کہ سویڈن کی نیٹوشمولیت کو ویٹو نہ کرے ۔
سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے اتوار کو استنبول میں ترک صدر رجب اور ان کے نئے تعینات ہونے والے وزیر خارجہ، انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی ۔نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے ترکیہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوجی اتحاد میں شامل ہونے کیلئے سویڈن کی بولی کو ویٹو نہ کرے۔
صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیٹو رکنیت نہ صرف سویڈن کو محفوظ بنائے گی بلکہ نیٹو اور ترکیہ کو بھی مضبوط بنائے گی۔
اسٹولٹن برگ نے مزید کہا،میں جلد از جلد سویڈن کے الحاق کو حتمی شکل دینے کا منتظر ہوں۔
سویڈن اور فن لینڈ کے بارے میں ترکیہ کے خدشات کو دور کرنے کے لیے قائم کیے گئے مستقل مشترکہ میکانزم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا سٹولٹن برگ نے کہا کہ ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کے حکام اگلے ہفتے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے جن کی وجہ سے سویڈن کی نیٹو رکنیت میں تاخیر ہوئی ہے۔

#istanbul#PakTurkNews#turkia#UN#unitednationfinlandnatoSweden