نیٹو کا یوکرین میں فوجی یونٹ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسٹولٹن برگ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو فوجی اتحاد یوکرین میں لڑاکا یونٹ بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا ۔تاہم نیٹو کے کچھ اتحادیوں کے وہاں فوجی مشیر موجود ہیں۔
انہوں نےاتوار کی شب دئیے گئے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یوکرین میں نیٹو کی جنگی موجودگی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔مگر یقیناً نیٹو کے کئی اتحادیوں کے اپنے سفارت خانوں میں مرد اور خواتین وردی میں ملبوس ہیں۔میرے خیال میں ہمیں یونیفارم میں موجود لوگوں کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہے جو ہو سکتے ہیں یا موجود ہیں ۔کیونکہ فوجیوں کی موجودگی اور لڑاکا افواج کی موجودگی بالکل مختلف ہیں۔ اور ہمارا اس قسم کی موجودگی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یوکرین میں ہم جو کچھ کررہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم ان کی مدد کریںتاکہ وہ اپنا دفاع کریں۔
اسٹولٹنبرگ نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کے لیے امریکہ اور نیٹو کی فوجی امداد بہت دیر سےہے لیکن اسکے مثبت نتائج نکلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کی یوکرین کے لئے حمایت خیرات نہیں ہے۔ یہ ہماری اپنی سلامتی میں سرمایہ کاری ہے۔ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی لیکن یقیناً تاخیر کے حقیقی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ روسیوں کے پاس بہت زیادہ گولہ بارود ہے
نیٹو سیکرٹری جنرل نے انٹرویو میں یوکرین کے لیے امریکی ایوان نمائندگان کے منظور کردہ نئے امدادی پیکج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ کم روسی میزائلوں اور ڈرونز کو صرف اس لیے مار گرایا گیا ہے کہ ان کے پاس فضائی دفاعی نظام کی کمی ہے اور فضائی دفاعی نظام کے لیے گولہ بارود بھی نہیں ہے۔ لیکن ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی کیونکہ یوکرینیوں نے اپنے ملک کے دفاع میں زبردست مہارت کا مظاہرہ کیاہے۔

#pakturknes#paris#stoltanberg#ukrainenatorussia