وزیراعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی تھی ۔

#naveedashraf#pakistannavy#PakTurkNews#pmln#primeminister#shahbazshairf