نواز شریف اور آصف زرداری کی دبئی میں ملاقات،نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوسکا

دبئی (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دبئی میں طویل ہوئی ہے تاہم نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ۔
ڈھائی گھنٹے کی ملاقات میں ملک میں معاشی ایمرجنسی سمیت متعدد موضوع پر بھی گفتگو ہوئی ،انتخابات کو 6 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی مگر سیاسی نظام کے استحکام کے لیے دونوں رہنما انتخابات کرانے کے حق میں بھی ہیں۔دونوں رہنماؤں میں مزید بات چیت کی جائے گی ، دیگر اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
مشاورت میں کئی نام زیر بحث آئے، خصوصاً جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی غیر سیاسی شخصیت پر طویل سیشن ہوا مگر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

#asializardari#caretakerprimeminister#nawazsharif#PakTurkNews#pmlnDubai