نواز شریف کا آج رات چین کے دورے پر روانگی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا آج رات چین کے دورے پر روانگی کا امکان ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا دورہ چین 5 دن پر مشتمل ہوگا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا بھی نواز شریف کے ہمراہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔
قائد مسلم لیگ نواز شریف اور اسحاق ڈار چین کے دورے کے دوران وہاں کی اہم کاروباری، سرکاری اور حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

#beijing#chia#China#formerpm#ishaqdar#nawazsharif#PakTurkNews#pmln