نواز شریف 15 سال بعد شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

لاہور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے 15 سال بعد ملاقات کی ہے ۔
سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ میاں نواز شریف آج چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ ظہور الہٰی روڈ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔
نوازشریف کے ہمراہ شہباز شریف ، مریم نواز ، رانا ثناء اللہ ، سعد رفیق ، سردار ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔مسلم لیگ ق کی جانب سے سالک حسین، شافع حسین، طارق بشیر چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی شریک ہوئے ۔
نواز شریف اور لیگی قیادت کی آمد پر مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
نواز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ، چودھری شجاعت حسین نے نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کی آئندہ عام انتخابات میں باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی۔
مسلم لیگ ق نے ملاقات کے بعد اپنی پارٹی قیادت کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ق کی قیادت لیگی قیادت سے ملاقات بارے اپنے رہنماؤں کو اعتماد میں لے گی۔

#nawazsharif#paktukrnwes#PakTurkNews#pmln#pmlq#shahbazsharif#shujathussain