لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف ایک ہی بات کرتے تھے اس ملک کا مزدور پیٹ بھر کر کھانا کھائے ۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سازش کرنا بند کردیں ،مزدور کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے
انہوں نے کہا کہ مشکل اورسخت معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم نے ماہانہ تنخواہ 35ہزار روپے کی، 2017میں روٹی 2روپے کی تھی اور مزدور کے بچے پیٹ بھر کر روٹی کھاتے تھے، آج سب سے زیادہ ترقی میں ہاتھ مزدور کا ہے اور ان کو روٹی نہیں مل رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں تھا مسلم لیگ ن کا لیبر ونگ اتنا متحرک ہے، وزیرخزانہ اوروزیراعظم تک یہ بات پہنچاؤں گی کہ کم سے کم تنخواہ 40ہزار ماہانہ ہونی چاہیے۔
مریم نوازنے کہا کہ 2روپے کی روٹی آج 25روپے کی ہے ،کس کو الزام دینا ہے؟ صرف عمران خان ذمہ دار نہیں بلکہ پورا ٹولہ ہے، ملک پیچھے کی طرف کیوں جارہا ہے آج مجھے بات کرنی پڑے گی، اس گینگ کا سربراہ عمران خان ہے، مریم نواز پاکستان کا کرپٹ ترین شخص اس گینگ میں شامل ہے۔
انہوں نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی ترقی میں ایک شخص حائل ہے اس کا نام عمران خان ہے، وہ بھی وقت تھا جب ڈالر 100روپے کا تھا، 2013سے 2017تک آٹے کی قیمت 35روپے سے بڑھنے نہیں دی ، نوازشریف ایک ہی بات کرتے تھے اس ملک کا مزدور پیٹ بھر کر کھانا کھائے ۔