لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بھی سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی بھی عمرے کی سعادت کے لئے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی متوقع ہے۔