ریاض(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔میاں نواز شریف نے اپنا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے دبئی میں قیام کافیصلہ کیا ہے ۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کو دبئی مدعو کر کے ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی دبئی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہاں ان کی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات ہو جس میں ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف دبئی میں ہونے والی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو دبئی ملاقاتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں شکوہ کیا تھا کہ دبئی ملاقاتوں پر ن لیگ کو پی ڈی ایم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔