نواز شریف کا موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث فوری وطن واپسی سے انکار

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث فوری وطن واپسی سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل و ممکنہ صوبائی انتخابات کے معاملے پر وطن واپسی سے انکار کردیا ہے ۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کو رواں ماہ ہی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی۔
مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف نے کہا ہے کہ فی الحال موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں ، رواں ماہ مریم نواز کی فوری وطن واپسی کاامکان ہے ، مریم نواز کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دیں گی اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا۔نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو تمام تر صورتحال سے انہیں اپ ڈیٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں۔

#elecations#maryamnawaz#nawazsharif#PakTurkNews#pmlnLondonPDM